• جنوبی لبنان میں ساؤنڈ بم بھی گرایا گیا، مقصد زور دار آواز پیدا کرتا تھا، شام کے گاؤں میں دراندازی، شہریوں کی
  • تلاشی لی
  • مغربی کنارے میں رواں برس اب تک 3200 سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہو چکے ، UN، مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، عون
  • غزہ، بیروت، نیو یارک (خبر ایجنسیاں ) غزہ کی پٹی میں ہفتے کو نئے اسرائیلی حملوں میں فلسطین میں مزید دو افراد کو شہید کر دیا گیا۔ پٹی میں اسرائیلی فوج نے 11 اکتوبر 2025 سے نافذ جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے اب تک 1099 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ، اس جنگ کے مجموعی شہد 732221 ہو گئے۔ جنوبی لبنان میں ایک یک اپ ٹرک کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک شہری جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ، اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے ضلع صور کے علاقے المنصوری کی بلدیہ پر ایک ساؤنڈ بم گرایا، مقصد زور دار آواز پیدا کرنا تھا۔ کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری ملک عبدو کو گرفتار کر لیا۔ لبنانی صدر جوزف عون نے کہا اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس راستے پر کی جانے والی تنقید تحقید لبنانی معاملے کو دوبارہ ایران کے ہاتھ میں ایک کارڈ بنانے کی خواہش کی وجہ سے پیدا ہو رہی ۔ اقوام متحدہ کے انسانی امدادی ادارے نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے حملوں سے فلسطینیوں کی بے دخلی میں اضافہ ہو رہا۔ رواں ماہ اب تک 67 اور رواں برس اب تک 3200 سے زیادہ فلسطینی بے گھر کیے جا چکے ۔ اسرائیلی فوج نے شام کے صوبہ قنی طرو کے گاؤں ال سمدانیہ میں دراندازی کی۔ تین فوجی گاڑیوں نے عارضی چیک پوسٹ قائم کی اور شہریوں کی تلاشی لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *